منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ فن قرأت کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا

Spread the love

عثمان چوہدری ( اردو گلوبل)

تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ تقریب میں فن قرأت کورس کے معلم اور ڈائریکٹر پروگرام حافظ سعید رضا بغدادی کے علاوہ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نور اللہ صدیقی ، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن رفیق نجم اور صدر مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف اور دیگر عہدہ داران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل نے خصوصی خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ قرآن کریم آقا علیہ السلام کا جیتا جاگتا معجزہ اور پوری انسانیت کا منشور ہے۔ آن لائن منعقد ہونے والے اس فن قرأت کورس میں پاکستان سمیت یورپ، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا سے ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔ کورس میں مصر، مدینہ منورہ اور پاکستان کے ممتاز قرا حضرات نے لیکچرز دیئے۔ تقریب کے اختتام پر مرد و خواتین میں سے پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو الگ الگ عمرہ کے ٹکٹ کا انعام بھی دیا گیا۔
ڈائریکٹر پروگرام حافظ سعید رضا بغدادی نے ایک نئے کورس بعنوان دورہ سیرت حبیب اعظم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورس تاریخ میں الگ اور منفرد حیثیت کا حامل ہوگ

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں