موجودہ حکومت کی جانب سے ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ حکومت کی جانب سے ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے اس ضمن میں ہائی وے کی 20، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 22،پبلک ہیلتھ کی 12،اریگیشن کی 2، سمال ڈیم کی 1،ٹورازم کی 1، اثار قدیمہ کی 2 اور سپورٹس کی تین سکیم شامل ہیں۔ جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت پراجیٹس پر معیار کے مطابق کام کروایا جا رہا ہے، تمام سکیموں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں