یو۔این۔ایف۔پی۔اے کی جانب سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)یو۔این۔ایف۔پی۔اے کی جانب سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد محکمہ صحت جہلم کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر جہلم میں کیا گیا۔پروگرام ٹیکنیکل ایڈوائزر یو۔این۔ایف۔پی۔اے پنجاب شعیب احمد نے تربیتی سیشن میں بطورمہمان خصوصی اور تربیت کار شرکت کی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسربابر ظہیرمہمانان خصوصی تھے۔ شعیب احمدنے شرکاء کو سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات پیش کیں اور محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کے فیلڈ ورکرز پر زور دیا کہ پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کے لئے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ماں بچے کی صحت اور معاشرتی ومعاشی ترقی کو بہتر کیا جا سکے، ڈاکٹر وسیم اقبال نے اپنے کہا کہ محکمہ صحت جہلم تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے اپنی بھرپور کوشش اور تعاون کو یقینی بنارہا ہے اور محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کے باہمی اشتراک کو سراہا۔ بابر ظہیرنے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ماں بچے کی صحت اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی میں ایک واضح تعلق ہے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے ہم میں سے ہر ایک کو بحثیت ذمہ دار شہری اپنے کردار کو ادا کرنے کی ضرورت ہے اور محکمہ بہبود آبادی جہلم کے حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ ہم اپنی بہترین کاوش کو جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں