جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے2 ملزمان سمیت2منشیات فروش گرفتار،2عدد پسٹلز30بورمعہ روندز،1کلو340گرام چرس اور 5لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابقSIعاطف یونس تھانہ صدر نے زیر تفتیش چوری کے مقدمہ کے ملزم علی خان ولد محمد رفیع سکنہ کڑی افغاناں جہلم کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 3روندزبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ SIمحمد اشفاق تھانہ ڈومیلی نے زیر تفتیش قتل کے مقدمہ کے ملزم عاشر خالد ولد خالد محمود سکنہ داتا روڈ دینہ کے انکشاف پر پسٹل30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ SIنذیر احمد تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر حسین ولد صابر حسین سکنہ نئی آبادی دینہ سے1کلو340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ SIغلام مصطفیٰ تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم نبیل حامد ولد سعید اصغر سکنہ گوجر خان ضلع راولپنڈی سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ASIمناظر حسین چوکی سٹی دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے بدوں اجازت کھلا پٹرول فروخت کرنے والے ملزم نعمان ارشد ولد سجاد حیدر سکنہ چک یام دینہ سے 10لیٹر پٹرول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب سب انسپکٹر محمد عبدالرحمٰن ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ضمیر حسین تھانہ جلالپور شریف اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی کار پر بھاگنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔ ملزمان کا تعاقب کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر اسلحہ ناجائز اور تیز رفتاری سے کار چلانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج تفتیش جاری ملزم علی رضا ولد اسد اقبال ساکن مرالہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے رائفل 222 بمعہ 5 عدد میگزین، 1 عدد بنڈوریل، 160 عدد روندز اور 1 عدد گاڑی LEH/2942 برآمدجبکہ ملزم محمد اکرم ولد محمد خان ساکن سگھر پور سے 1 عدد کلاشنکوف بمعہ ٹوپہ، 1 عدد بنڈوریل، 4 عدد میگزین اور 210 عدد روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ جلالپور شریف اور اُن کی ٹیم کو بھرپور شاباش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں