جہلم وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات دور، دور تک نظر نہیں آرہے

Spread the love

جہلم(سید مظہر عباس +دانیال عابد چوہدری)جہلم وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات دور، دور تک نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی کی حکومت کو برسر اقتدار آئے ہوئے محض 2سال ہوئے ہیں، عوام 70 سالوں کا حساب پی ٹی آئی سے مانگ رہی ہے، سابق ممبران صوبائی و قومی اسمبلی نے اداروں کی تہس نہس کر دی ہمیں بہتری کے لئے صفر سے کام شروع کرنا پڑا ہے، جس کیوجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، کورونا کی وجہ سے شدید معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا، انشاء اللہ منتخب حکومت عوام کو جلد خوشخبریاں دے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے وزیراعظم نے عوام کی صیح معنوں میں ترجمانی کی، انہوں نے کہا کہ حکومت اب خود ہیمپ کی کاشت کرے گی۔ ہیمپ کے پودے میں کینا بیڈائل نامی کیمیائی مرکب موجود درد میں مریض کو آرام پہنچاتا ہے، پیدا وار پر ریسرچ کی جائیگی، وزارت سائنس کی نوعیت بدل دی، آئندہ سال سے الیکٹرک بسوں اسمبلنگ شروع ہوگی، فواد چوہدری کی جہلم پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت جہلم پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل کر رہے تھے، جبکہ وفد میں شامل سابق صدر چوہدری عابد محمود،سابق جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی، سابق سینئر نائب صدر الیاس صادق وٹو، سابق نائب صدر مرزا کفیل بیگ شامل تھے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت خود ہیمپ کی کاشت کرے گی اور اسے مثبت مقاصد کے لئے استعمال کیا جائیگا۔ ہمیں صنعتی طور پر ہیمپ کی کاشت کا لائسنس مل چکا ہے، بنیادی طور پر اس پودے میں کینا بیڈائل نامی کیمیائی مرکب موجود ہوتا ہے، یہ مرکب شدید درد میں مریضوں کو آرام پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس سے کینسر سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات تیار کی جاتی ہیں، حکومت خود ہیمپ کی پیداوار پر مزید ریسرچ اور سیف گارڈ بھی طے کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت سائنس کی نوعیت اور ہیت تبدیل کر دی ہے، وزیراعظم کی حمایت کیوجہ سے ہم اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں،ہم لمبے عرصے کے بعد قابل تجدید توانائی کی پالیسی لا رہے ہیں، ٹرانسپورٹ کے نظام میں اصلاحات بھی کی جارہی ہیں، بیٹری پر گاڑیوں کا منتقل ہونا ترقی کی جانب پہلا قدم ہوگا، آئندہ سال سے الیکٹرک بسوں کی پاکستان میں اسمبلنگ شروع ہوگی، کوشش ہے کہ رواں سال 20 برقی کاریں ایمپورٹ کریں گے، خواتین کے لئے الیکٹرک بائیکس لا رہے ہیں۔ ہم اگلے دس سالوں میں اپنی بجلی اور اپنی بیٹریز متعارف کروا دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کل ہمیں صنعتی طور پر ہیمپ کے پودوں کے استعمال کا لائسنس ملا ہے، ہیمپ کے حوالے سے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے تاریخ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2016 کے بعد ایک انقلابی ریسرچ بھی سامنے آئی کہ ہیمپ میں موجود عنصر کے اثرات شدید درد کے مریضوں کے لیے اہم کردارادا کرتے ہیں، چین اب 40 ہزار ایکٹر، کینڈا 1 لاکھ ایکٹر پر ہیمپ کی کاشت کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہیمپ کے پودے سے فائبر بھی بنتا ہے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے مفید ہے، کپاس کی پیداوار کم ہونے پر ہیمپ کا پودا اس کی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت فی الحال خود ہیمپ کی پیداوار پر مزید ریسرچ اور سیف گارڈ طے کرے گی، یہ پودا حکومت خود پیدا کرے گی۔وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ ہیمپ کی مارکیٹ 1 بلین ڈالر اگلے تین سالوں میں دے سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار کے علاقے کی آب و ہوا ہیمپ کی پیداوار کے لیے انتہائی موزوں ہے، ہیمپ کو ادویات کی پیدوار میں استعمال کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہیمپ سے کینسر کی ادویات اور ایتھلیٹس کے لیے آئل بھی بن رہا ہے، یہ بھنگ کی فیملی سے ضرور ہے لیکن اس کا اصل نام ہیمپ ہے، یہ پودا گھول کر بھی پی لیں گے تو کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں