سوات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کی بندش افسوس ناک ہے۔غفران خان

Spread the love

افس حکومت وقت اور انتظامیہ کی حکم پر بند کیا ہوا ہے۔سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ سوات

سوات(چیف اکرام الدین)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سیکرٹری جنرل سوات غفران خان نے کہا کہ سوات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کی بندش افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کا ایک ہی آفس ہے اور وہ بھی سیدو شریف شگئی میں ہے جن خواتین کی کارڈ بلاک ہوگئی ہے دور دراز علاقوں سے کالام مالم جبہ سوات کے مختلف علاقوں سے یہاں پر اتے ہے لیکن یہاں پر درپیش مسائل بہت زیادہ ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آفس حکومت وقت اور انتظامیہ کی حکم پر بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کیوں آفس بند ہے اس وجہ سے لوگ واپس جانے کیلئے تیار بھی نہیں لیکن اس صورت حال میں سیدو شریف شگئی کی مقامی لوگوں میں اس بات پر خوف کا سماء ہے کہ اتنے زیادہ ہجوم کی وجہ سے یہاں کی مقامی لوگوں میں کرونا وائرس پھیل سکتا ہے پھر بھی مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت اگر آفس یہاں سے منتقل نہیں کر سکتے تو نہ کیا جائے لیکن ان لوگوں کے مسائل حال کیا
جائے جو مسائل و مشکلات سے دوچار ہے دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی مقامی لوگ شگئی سکول میں فرنچائز والوں کے سات سکول کے اندر موجود تھے اور خواتین اور لاچار لوگوں کی مجبوری کو اپنے سیاست کیلئے استمال کر رہے جس کی ویڈو آج کل سوات کی لوکل نیوز اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے یوتھ ونگ سیکرٹری جنرل سوات غفران خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ عوام کا حقیقی خدمت کرنا چاہتا ہے تو برائی مہربانی جن خواتین کی کارڈ بلاک کیا ہوا ہے اس کو بحال کیا جائے اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دیں تا کہ عوامی مسائل حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں