جہلم بلدیاتی انتخابات کی خبریں ضلع بھر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنےلگا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم بلدیاتی انتخابات کی خبریں ضلع بھر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا،برادریوں اور دھڑوں کے ساتھ علاقائی لیڈروں نے ووٹرز کے ساتھ رابطے تیز کر دیئے، ضمنی انتخابات کی طرح متوقع بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع جہلم کی فاتح جماعت پی ٹی آئی نے اپنی برتری برقراررکھنے اور بلدیاتی انتخابات میں بلدیاتی امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے ووٹرز سے ہمدردیاں اور رابطے تیز کر دیئے ہیں، جس کی واضح مثال گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے ضلع جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کرنا اور ضلعی عہدیداروں نے بغیر وقت ضائع کئے چاروں تحصیلوں کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کرکے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے گراس روٹ لیول پر مہم کا آغاذ کر دیا ہے، قابل زکر بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے مابین ہوگا،کیونکہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں نے سیاسی گھرانوں سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین، چیئرمینز، کونسلرز،کے ساتھ وعدے معاہدے کر رکھے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداران نئے چہروں کو سیاسی میدان میں اتارکرتبدیلی کے حقیقی ثمرات عوام میں لانا چاہتے ہیں،اگر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تو پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی شکست سے دوچار نہیں کریگی بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شکست سے دوچار کریں گے اور مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ضلع بھر میں ابھر کر سامنے آئیگی۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں