جہلم شہر کی سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیوں کے مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم شہر کی سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیوں کے مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا، آئے روز حادثات معمول بن گئے، بے شمار افراد حادثات کے باعث زندگی بھر کے لئے معذور ہوگئے، اندرون شہر کی سڑکیں منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت انتظامیہ کو منہ چڑھانے لگیں۔ شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر کی سڑکوں میں ناقص و غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے کے باعث اندرون شہر کی سڑکیں موہنجوداڑو کی منظر کشی کر رہی ہیں، جبکہ شہر کی سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں کے مالکان، چنگ چی رکشوں کو روزانہ ہزاروں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہاہے جس کی بنیادی وجہ شہر کی سڑکوں کی مرمت نہ ہونا ہے۔چند کلو میٹر پر مشتمل سڑیں بعض مقامات پر غار کی صورت اختیار کر چکی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر سڑکوں میں بننے والے گڑھے حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر کی سڑکوں کو از سر نو تعمیر کروایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں