جہلم ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات اور کھاد کادھندہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات اور کھاد کادھندہ سرکاری شکنجے سے باہر۔ جعلساز، ڈسٹری بیوٹر اور دکانداروں کے مبینہ گٹھ جوڑ سے بڑے وسیع پیمانے پر جعلی ادویات اصلی پیکنگ میں کھلے عام فروخت ہونے لگیں۔ جعلی ادویات کے استعمال سے کسان زمینداروں کی کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں نہ صرف تباہی کا شکار ہو رہی ہیں۔ بلکہ انکے زہریلے اثرات سے چارہ کھانے والے بیشتر جانور بھی زہریلے وائرس کا شکار ہو کرلقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں عرصہ دراز سے درجنوں مقامات پر متعدد بڑے بڑے ڈسٹری بیوٹر ز امپورٹڈ، نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہو بہو پیکنگ میں انتہائی خطرناک اور زہریلے کیمیکل سے بنائی جانیوالی ادویات، سپرے اور کھادیں وغیرہ پیک کر کے بڑی دیدہ دلیری سے اس مکروہ دھندہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔جبکہ ان جعلی ادویات کے استعمال سے اعلیٰ کوالٹی کے بیجوں سے اگائی گئی فصلیں نہ صرف سوکھے پن کا نشانہ بن رہی ہیں بلکہ ان پر بیشتر اقسام کے وائرس بھی بری طرح اثر انداز ہو کرتباہی کا باعث بن رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں