پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات,ضلع جہلم میں ڈاکٹرز کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور فلاحی منصوبوں پر باہمی تعاون پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے صدر ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر آیان علی ؤ دیگر وفد کی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات گذشتہ روز ہوئی جسمیں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل نے ضلع بھر میں جاری فلاحی منصوبوں اور ڈاکٹرز کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ڈاکٹرز کمیونٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل کا کہنا تھا کہ باہمی اشتراک سے صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور ہماری اولین ترجیحی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں