جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم آئیسکو واپڈا کی جانب سے لگائے گئے ڈیجیٹل میٹر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے لگے،صارفین کو ملنے والے ماہانہ بل سینکڑوں کی بجائے ہزاروں میں آنا شروع۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں برق رفتار ڈیجیٹل میٹر چلنے سے جہاں ایک صارف کا بل محض چند سو روپے آتا تھا اب بڑھ کرہزاروں میں آنا شرو ع ہو چکا ہے۔ رواں ماہ صارفین کو آئیسکو واپڈا کی طرف سے موصول ہونیوالے بلوں پر درج نرخ پڑھ کر شہریوں کے اوسان خطا ہو گئے جبکہ بجلی کے بلوں میں گھریلو صارفین پر بھی وہ تمام ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جو کمرشل بلوں میں درج کئے گئے ہیں،سپریم کورٹ آف پاکستان اس بات کا نوٹس لے اور گھروں میں جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر قسم کے لاگو کئے گئے غیر ضروری ٹیکسز کو ختم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے واپڈا کے کھربوں روپے نندی پور جیسے پراجیکٹس پر بے مقصد سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے خرچ کر کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کی گئیں،جبکہ یہ پراجیکٹ بری طرح ناکام ہوا، چیئرمین نیب کو چاہیے کہ ایسے منصوبے شروع کرنیوالے حکمرانوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لائے اور ملکی دولت کو اپنی جھوٹی انا پر قربان کرنیکا والے حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی سیاست دان عوام کے پیسے کو پانی کی طرح نہ بہائے۔

جہلم آئیسکو واپڈا کی جانب سے لگائے گئے ڈیجیٹل میٹر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے لگے
Please follow and like us: