جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا دورہ پنڈ دادنخان

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا دورہ پنڈ دادنخان، پنڈدادن خان/کندوال میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے ڈی سی جہلم کندوال پہنچ گئے۔ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کے ہمراہ  متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے کیھوڑہ شہر میں سٹیڈیم کے کام کا جائزہ لیا بارشوں سے متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دی، پنڈدادن خان/ اہلیان علاقہ کا وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا سے اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادن خان/ کندوال میں شدید بارشوں سے ھونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا کندوال کا ہنگامی دورہ کیا اور وہاں بارش کے باعث ھونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کے ہمراہ متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا محکمہ ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ کے اہکار اس موقع پر موجود تھے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں