بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچے (ز) نامی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 254مورخہ28-08-2020بجرم377/292-Cت پ تھانہ سوہاوہ درج رجسٹر ہوا۔جس پر سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بابر تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بد فعلی کرنے والے ملزم عثمان شیراز ولد گل شیراز سکنہ دیہہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔جبکہ سب انسپکٹر عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ اور ان کی ٹیم نے عرصہ 2سال سے مفرورقتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری Aکے مفرو ر اشتہاری منیر احمد ولد غلام یٰسین سکنہ اسلام نگر ضلع منڈی بہاؤالدین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم کو بھر پور شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں