ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم ڈویژنل بیوروچیف )یوم دفاع پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کے لئے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کی -اجلاس میں یوم دفاع پاکستان کو بھر پور انداز اور قومی جذبے سے منانے کے سلسلے میں مختلف محکموں کی ذمہ داریوں کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ہوئی -اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال آرٹس کونسل میں ”چراغاں بیاد شہدائے پاکستان“پذیر ہو گی اور افواج پاکستان اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈاکیو منٹری فلم بھی دکھائی جائے گی۔ کمشنر ساہیوال محمد احسن وحید پروگرام کے مہمان خصوصی ہونگے- محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں ایک تقریب منعقد ہو گی -اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کی گئی کہ صفائی ستھرائی کے نظام کا خاص خیال رکھا جائے -فخر ساہیوال کپیٹن عثمان شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی جائے گی
یوم دفاع پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کے لئے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد
Please follow and like us: