کم از کم ادائیگی اجرت کے قانون پر عملدر آمد کرنے والو ں کے خلاف ٹیمیں تشکیل

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم ڈویژنل بیوروچیف )ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر محمد خالد عباس خان نے ساہیوا ل ڈویژن کے تینوں اضلاع میں کم از کم ادائیگی اجرت کے قانون پر عملدر آمد کرنے والو ں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں -ضلع ساہیوال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کلیم یوسف نے ٹیم کے ہمراہ ساہیوال کی مشہور معروف کاروباری مرکز اذان ہائٹس میں موجود نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مختلف برانڈز کے انسپکشن کرتے ہوئے ورکرز کو کم از کم اجرت اور کام کرنے کے دورانیہ پرحکومتی احکامات کے مطابق عمل نہ کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان متعلقہ عدالت میں جمع کروا دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں