ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ میرے دروازے عوام اور میڈیا کے لوگوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم ڈویژنل بیوروچیف )ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ میرے دروازے عوام اور میڈیا کے لوگوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں،کوئی بھی سائل کسی بھی وقت اپنے مسئلہ کے حل کے لئے رجوع کر سکتا ہے،جونیئر افسران اورپولیس کو ڈرا دھمکا کر نہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کر کے ان سے کام لیا جائے -ان خیالات کا اظہار انہو ں نے الیکٹرانک میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ ان کی پوری ٹیم ہمہ تن گوش ہو کر عوام کی خدمت کرے گی،میڈیانمائندوں نے مختلف مسائل پرتوجہ مرکوز کروائی جس پر انہو ں نے نہ صرف حل کرنے کی یقین دہانی کروائی بلکہ فوری احکامات جاری کئے -شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے متعلق ایک مربوط پلان تیار کر کے ٹریفک کنٹرول کرنے اور عوام میں میڈیا کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد بارے آگہی کو یقینی بنایا جائے گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں