مانچسٹر کے ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹر اے-اے -ویج خالد چوہدری،معروف کاروباری شخصیت محمد خان اور کونسلر شکیل احمد کا ڈبلن آئرلینڈ پہنچنے پر والہانہ استقبال

Spread the love

ما نچسٹر – چودھری عارف پندھیر
بر طانیہ کی کاروباری سماجی شخصیت مینجنگ اے-اے-ویج خالد چودھری اپنے وفد جن میں چودھری محمد خان -کونسلر شکیل احمد شامل ہیں کاروباری میٹنگ کے سلسلے میں آئر لینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئے ڈبلن کے معروف کاروباری شخصیات ویج ایکس کے ڈائریکٹر ندیم ناصر،ذائقہ فوڈز کمپنی کے ڈائریکٹر محمد انور،گرین چلی کمپنی کے ڈائریکٹر سجاد حسین عرف چیتا و دیگر سے ملاقات و پاکستانی پروڈکٹس و مصنوعات امپورٹ کرکے فروخت کرنے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈبلن آئرلینڈ کی بزنس کمیونٹی نے خالد چوہدری و وفد کا ڈبلن وزٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی پروڈکٹس و مصنوعات کو بڑے پیمانے پر امپورٹ کرکے آئرلینڈ میں متعارف و فروخت کرنے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا۔
جس سے پاکستان کو زرمبادلہ ی صورت میں کافی مدد گار ثابت ھوگا۔اس موقع پر خالد چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئ کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوُ ں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے کر اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں اب اوورسیز پاکستانیوں کو چاہئے کہ پاکستان جا کر سرمایہ کاری کریں -ھم بے شک رھتے دیار غیر میں ہیں لیکن ھمارا دل ھر وقت پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں