وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کتاب ‘’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک’’ کی تقریب رونمائی

Spread the love

عثمان چوہدری (اردو گلوبل اسلام آباد)
سینئر سیاستدان اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کتاب ‘’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک’’ کی تقریب رونمائی لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تقریب نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاؤہ صوبائی وزرا، بیوروکریٹس اور سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں وزرا، ارکین اسمبلی، بیوروکریٹس اور صحافیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔ شیخ رشید نے گورنر پنجاب کو کتاب بھی پیش کی۔
کتاب کے مصنف شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں جہاں بیتے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا، وہیں مستقبل کی سیاست کی بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔
شیخ رشید احمد نے 6 ستمبر کو کتاب کی تقریب رونمائی کی وجہ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ آج آج یوم دفاع اور میری والدہ کی برسی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک وقوم کیلئے ہر محاذ پر پہنچتی ہے۔
تقریب میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، عارف نظامی، سلیم بخاری اور سلمان غنی نے بھی شیخ رشید احمد اور ان کی تصنیف کے بارے میں اپنے تاثرات دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں