چوہدری زاہد حیات
بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون ، مصورہ اور صحافی شاہینہ بلوچ کے قتل کے مقدمے ان کے شوہر کو نامزد کیا گیا ہے جو ایک روز پہلے ان کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا کر خود غائب ہو گئے تھے۔
کیچ پولیس کے مطابق شاہینہ کو ہسپتال پہنچانے والے شخص کی شناخت محراب گچکی نام سے ہوئی اور وہ اس وقت مفرور ہیں۔
شاہینہ بلوچ کے قتل کا مقدمہ ان کے ماموں احمد علی کی مدعیت میں تربت پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں یہ کہا گیا ہے نوابزادہ محراب گچکی اور شاہینہ نے پانچ ماہ قبل کراچی میں کورٹ میرج کی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق محراب گچکی نے تربت شہر میں واقع پی ٹی سی ایل کالونی کے ایک کوارٹر میں اپنے 9 ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کر کے شاہینہ کو ہلاک کیا اور ان کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے کے بعد خود فرار ہو گئ
Please follow and like us: