‏صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان 4 دسمبر کی تاریخ فائنل کردی گئی

Spread the love

بریگنگ نیوز بلدیاتی دنگل
چوہدری زاہد حیات۔

پہلے مرحلے میں ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کیلئے انتخاب ہوگا۔ ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے 4 دسمبر کی تاریخ فائنل کرکے الیکشن کمشن کو بھجوا دی ہے۔

پہلے مرحلے میں 27 ہزار افراد بلدیاتی سسٹم کا حصہ بنیں گے۔ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹن کے انتخابات جنوری میں ہونگے۔

تاہم دوسرے مرحلے کیلئے تاحال تاریخ کا حتمی تعین نہیں ہو سکا ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے کہ 31 جنوری سے قبل بلدیاتی ادارے وجود میں آ جائیں گے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں