6 ستمبر 1965 کی طرح پاکستان ایک ایسی طاقت ہے جو انڈیا جیسے جابر ملک کو منہ توڑ جواب دے سکتی

Spread the love

برمنگھم سے بیوروچیف شکیل ڈار کی رپورٹ: 6 ستمبر 1965 کی طرح پاکستان ایک ایسی طاقت ہے جو انڈیا جیسے جابر ملک کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہے اور سب پاکستانی کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے. چاہے پاکستان ہو یا کشمیر پاکستانی ملٹری ہمیشہ ان کا دفاع کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار قائد اعظم ٹرسٹ یوکے کی طرف سے منعقدہ یوم دفاع پاکستان ڈینفنس ڈے کے موقع پر شرکاء نے کیا.
تقریب کا انعقاد قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق نے کیا جس کے مہمان خصوصی جناب ریٹائرڈ کرنل شاہد علی خان صاحب تھے دوسرے معزز شرکا میں جناب عبداللہ خان ظہیر الدین قریشی، صوفی محمد اشتیاق ،بیرسٹر مرزا نذیر، رانا جمیل، محمد آفتاب، ڈاکٹر راجہ محمد فاروق، محمد رضوان عثمان وغیرہ شامل تھے

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں