پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باؤلر چوہدری محمد زاہد کو نشینل ہائی پرفامنس سنٹر میں بالنگ کوچ مقرر کر دیا

Spread the love

مانچسٹر (چوہدری محمد عارف پندھیر )

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باؤلر چوہدری محمد زاہد کو نشینل ہائی پرفامنس سنٹر میں بالنگ کوچ مقرر کر دیا ۔ چوہدری محمد زاہد نے بالنگ کوچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ تحریری درخواست دی تھی جسکے بعد نیشنل ہائی پرفامنس سنٹر کے ماہر پینل نے درخواست کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ چوہدری محمد زاہد ان تمام صلاحیتوں اور قابلیت پر پورا اترتے ہیں جو کہ ایک پیشہ ور کوچ کے اندر ہونی چاہئیں۔ یاد رہے چوہدری محمد زاہد اپنے خاندان کے ساتھ برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اس موقع پر چوہدری محمد زاہد کا کہنا تھا کہ وہ عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے خواہاں ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں فاسٹ بالنگ کے شعبہ میں کھلاڑیوں کے اندر تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی بھی باؤلر کو عالمی سطح پر لوہا منوانے کے لیے ہونی چاہئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ برطانیہ میں مقیم تھے یہاں سے کسی کوچ کا پاکستان کے لیے بالنگ کوچ مقرر کرنا فاسٹ باؤلر کے لیے موثر ثابت ہو گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے تمام تر تجربے اور بحیثیت کوچ برطانیہ میں جو انہوں نے سیکھا ہے اسے بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اعلی پائے کے فاسٹ باؤلر پیدا کرنے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ چوہدری محمد زاہد نے پاکستان روانگی سے پہلے مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر سے انکے آفس میں تفصیلی ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے انہیں نئ ذمہ داریاں سنبھالیں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کے شعبہ میں نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے میں کوئ کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔چوہدری محمد زاہد نے قونصل جنرل طارق وزیر کا نیک جذبات کے اظہار پر دلی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے چوہدری محمد زاہد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بورے والا شہر سے ہے ۔ 

فوٹو کیپشن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر چوہدری محمد زاہد کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ہائی پرفامنس سنٹر میں بالنگ کوچ مقرر کر دیا۔ پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے پاکستانی قونصلیٹ  مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر لی گئی تصاویر 

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں