میں ایک نظریاتی جیالا ہوں اور پیپلز پارٹی کا خادم ہوں,پیرتنویر

Spread the love

کوہاٹ سے شبیرشینواری کی رپوٹ: اردو گلوبل نیوز کو انٹرویو دیتےہوے پیرتینویرکا اظہار خیال ۔میں ایک نظریاتی جیالا ہوں اور پیپلز پارٹی کا خادم ہوں ، مجھے دولت ، شہرت اور کرسی کا شوق نہ ہے اور نہ ہی کوئی لالچ ، میں نے اپنے نظریات کیلئے جدوجہد کرنی ہے اور اس کے لیے زندگی وقف کی ہے،اس نظریے کا نام عوام کی خدمت اور عزت ہے ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا اور یکساں نظام کی تشکیل،جس میں امیر و غریب اور اونچ نیچ کا فرق ختم ہو اور ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے جہاں انصاف،انسانیت اور ہر فرد کی عزت کی جاتی ہو۔۔۔
باقی جہاں تک اس سوشل میڈیا پر تصویر یا ویڈیو دینے کا مقصد ہے تو وہ ریاکاری نہیں بلکہ ایک سیاسی کارکن ہونے کے ناطے سوسائٹی میں آگاہی اور خدمت کہ جذبے کے حوالے سے مقابلہ کی فضا پیدا کرنا ہے۔
باقی آپ کی مرضی ہے اگر آپ مجھ سے پیار کرے پھر بھی آپ کا خادم نہ کرے پھر بھی آپ کا خادم ، اچھے کمینٹس کرے تو اللہ آپ کا بھلا کرے،گالیاں دے پھر بھی آپ کا خادم
محبت نہ سہی نفرت ہی سہی
لیکن میں آپ کا ہوں آپ میرے ہے
میری خدمت ، رنگ ،نسل ، مسلک کا دفاع اور سیاست سے بالاتر ہوکر تمام انسانیت کے لئے ہوگی۔
آپ کا تابعدار اور پارٹی کا وفادار جیالا خادم کوہاٹ پیر تنویر شاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں