گجرات یوم دفاع پرعوامی تحریک کی تاریخی ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

Spread the love

گجرات یوم دفاع پرعوامی تحریک کی تاریخی ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت،ضلع بھر سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل قافلوں نے شرکت کر کے وطن سے محبت کا ثبوت پیش کیا۔سرائے عالمگیر، بیسہ، کھاریاں، لالہ موسیٰ، ڈنگہ، جوڑا،کوٹلہ ارب علی خاں اور گلیانہ سے قافلوں نے بھرپور شرکت کی۔ س موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ6ستمبر کادن پاکستانی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،انہوں نے کہاکہ ہمیں اس آزادی کی قدرکرنی چاہئے اور پاکستان کے عزت ووقار،بقاء،سلامتی اور استحکام کیلئے ہم سب کو مل کرجدوجہدکرنی چاہئے۔ ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن گجرات و ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل مرزا طارق بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کر تے ہیں جنھوں نے اپنے قیمتی جانوں کے نذرانے اس ملک وقوم کی خاطر پیش کیے ستمبر1965میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی فوج نے نا قابل فراموش کارنامے سر انجام دیے پاکستان کا ہر نوجوان وطن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ آج یوم دفاع کے موقع پر ہم پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت اور افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ اس موقع پر مہر محمد یوسف ضلعی کوارڈی نیٹر عوامی تحریک گجرات نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی شہادت نے نوجوانوں کے کل کے مستقبل کو محفوظ کیا انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ہمیں پاک فوج کے ساتھ محبت ہے پاک فوج کی وجہ سے آج پاکستان قائم ہے پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کا حامی ہے پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے انہوں نے کہا کہ 6ستمبر کے شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی 6ستمبر شہدا وطن کی قربانیوں اور دفاع وطن کے جذبہ کی سربلندی کا دن ہے اس دن وطن کے تحفظ کی خاطر اتحاد اور آہنی عزم کے ساتھ افواج پاکستان اور پاکستانی عوام میں غازیوں کا سا جوش عیاں ہے انشاء اللہ تعالی وقت آنے پر پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہماری بری،بحری،فضائی افواج پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، دیگر مقررین نے کہا کہپاک فوج کے جوانوں نے جو تاریخ رقم کی ہے وہ ہمیشہ زندہ رہے گی زندہ قومیں اپنے قوم کے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھی رکھتی ہے پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ یوم دفاع پاکستان کا دن ہمیں ملک وقوم کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا درس دیتا ہے ہمیں ملک پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے 6ستمبر 1965والے عظیم شہدا کا جذبہ لیکر اپنی پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ ہونا ہوگا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں