جہلم محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا وائرس کے سبب بند تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا وائرس کے سبب بند تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 15 ستمبر سے ضلع بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ تاہم فوری طور پر ہر جماعت کے طالب علموں کو 15 ستمبر سے سکول نہیں بلایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا و طالبات کو 15 ستمبر سے سکولوں میں بلایا جائے گا۔ اس کے ایک ہفتے بعد 23 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا و طالبات کو سکول آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام پرائمری سکولوں کے بچے 30 ستمبر سے سکول آنا شروع ہو جائیں گے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بچوں کی صحت کو مانیٹر کرنا ضروری ہے اس لیے سات دن کی صورت حال کا جائزہ لیا جائیگا اور پھر اگلے مرحلے میں اگلی کلاس کے بچوں کو سکول بلائیں گے۔جس سے اندازہ ہو جائے گا کہ حالات اور بیماری کا پھیلاؤ کس طرف جا رہا ہے کیونکہ ہائر ایجوکیشن کے طلبا کی تعدادلاکھوں میں ہے۔ تسلی ہونے کے بعد باقی تعلیمی نظام کو کھول دیا جائیگا۔ زرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام فیصلوں کا اطلاق ہر قسم کے تدریسی عمل پر ہوگا جس میں سکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس بھی شامل ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ ہے اور ’ہم نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے اور اس میں کامیابی صرف تب ہی ہوگی کہ جب ہم سب مل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں گے‘۔ایس او پیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک کلاس روم میں بچوں کی آدھی تعداد کو بٹھایا جائے گا، جیسا کہ ایک کلاس میں 40 بچے پڑھتے ہیں تو ایک دن 20 بچے آئیں گے اور اگلے دن 20 بچوں کو سکول بلایا جائے گا۔بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی۔انھوں نے بچوں اور والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو ماسک پہنا کر سکول بھجوائیں چاہے کپڑے کا ماسک ہی کیوں نا ہو۔انھوں نے سکول میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب دینے کے متعلق بھی ہدایات جاری کیں جس کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کے سربراہاں پر عائد ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ’ہم ان سب احتیاطی تدابیر کے باوجود بھی حالات کو دیکھیں گے اور محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ہر دو ہفتوں بعد ٹیسٹنگ اور سکرینگ ہوگی۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں