جہلم سے ملحقہ آبادیوں کی سڑکوں پر بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرزکی بھرمار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم سے ملحقہ آبادیوں کی سڑکوں پر بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرزکی بھرمار،چوٹی نما سپیڈ بریکرز سے شہریوں کی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں۔عوامی سماجی، شہری، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین کاڈپٹی کمشنر جہلم سے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ختم کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر کے علاقوں کی سڑکوں اور گلی،محلوں،بازاروں پر مقامی بااثر افراد نے جگہ جگہ سپیڈ بریکرز قائم کر دئیے ہیں جبکہ گلی محلوں میں ہر شہری نے اپنے گھر اور دکان کے سامنے سپیڈ بریکربنانا اپنا قانونی حق اور فرض سمجھ لیا ہے، شہر کے بعض علاقوں میں ہر دس گز کے فاصلے پر چوٹی نما غیر قانونی سپیڈ بریکرز قائم ہو چکے ہیں جن سے گزرنے والے موٹر سائیکل،چنگ چی رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں ٹکرا کربھاری نقصان کرنے سمیت گاڑیوں میں سوار معمر بزرگ، خواتین، بچے اور ایمبولنسیز میں لے جانے والے مریضوں کو زوردار جھٹکے لگنے سے تکلیف میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، شہر کی سماجی، مذہبی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہرکے علاقوں کی سڑکوں اور گلی محلوں میں تعمیر کئے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہی سے محفوظ رہ سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں