سوشل میڈیا ویب سائٹ دراز پر ممنوعہ مضر صحت جنسی ادویہ کی فروخت، فحاش لٹریچر کی بھرمار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)سوشل میڈیا ویب سائٹ دراز پر ممنوعہ مضر صحت جنسی ادویہ کی فروخت، فحاش لٹریچر کی بھرمار، پنجاب حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈرگ کنٹرول ونگ دراز پر جاری کردہ دھندہ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم پورٹل پر شکایات کا انبار، نئی نسل کی تباہی کا سبب بننے والا دھندہ ڈرگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے پروان چڑھ رہا ہے، غیر رجسٹرڈ ادویہ کی فروخت جاری،ای کامرس کی سائٹ ”دراز“نے معاشرتی بے راہ روی پھیلانے کی تمام حدیں پارکر دیں،جنسی ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری شہریوں کو ممنوعہ ادویات گھر کی دہلیز پر مہیا کی جانے لگیں،پنجاب حکومت،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈرگ کنٹرول ونگ پنجاب ”دراز“پر جنسی ادویات کی فروخت روکنے میں بری طرح ناکام۔شہریوں کی جانب سے وزیر اعظم پورٹل پرشکایات کے انبار لگ گئے،پنجاب بھر میں ڈرگ انسپکٹرز کی ملی بھگت کے باعث مکروہ دھندہ تیزی سے پھیلنے لگا،جنسی ادویات کی غیر قانونی تشہیر ڈرگ ایکٹ 1976ڈریپ ایکٹ2012کے سیکشن 27اور 23کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے،شہریوں کی صحت داؤ پر لگ گئی،عوام کے پیسوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا،ذرائع نے بتایا ہے کہ آن لائن ویب سائٹ ”دراز“پر تمام ادویات غیر ملکی اور پاکستان میں غیر رجسٹرڈ ہیں۔پاکستان میں غیر ملکی غیر مستند جنسی ادویات کا غیر قانونی کارروبار بڑھتا جارہا ہے،آن لائن ویب سائٹ ”دراز“جنسی ادویات کی کھلے عام فروخت سے معاشرے میں بے راہ روی بڑھتی جارہی ہے۔قانون کی عملداری نہ ہونے اور ڈرگ کنٹرول ونگ اور ڈریپ میں موجود کرپٹ مافیا کی وجہ سے پاکستان میں جنسی تسکین کی ادویات کی بھر مار ہوگئی ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں