وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ انصاف، میرٹ اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے,چوہدری فرخ الطاف

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ انصاف، میرٹ اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے، میرٹ او رانصاف کی بنیاد پر ہی عوام کا استحصال کرنے والے مافیاز پر ہاتھ ڈالا گیا ہے، عمران خان گھبرانے والے لیڈر نہیں بلکہ مخالفین ان سے گھبرائے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ 40 سال تک ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے والے قائدین اور ان کے اتحاد کا واحد مقصد یہی ہے کہ احتساب کا عمل کسی طریقے سے ختم ہو جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے اور جس تیزی سے عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے، جو اپوزیشن سے برداشت نہیں ہو پا رہا، انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی اور جمہوری مدت پوری کرے گی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والی عملی اقدامات کو عوام میں بے پنا پزیرائی ملی ہے، پاکستان تحریک انصاف الحمداللہ سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں جماعتی و حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی وضع کر نا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں