ڈبلن آئرلینڈ کے معروف کاروباری شخصیت اور ایچ کے سی فاسٹ فوڈ کے ڈائریکٹر حاجی محمد انور نے برطانیہ کے ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیات کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا

Spread the love

اُردو گلوبل مانچسٹر:

ڈبلن آئرلینڈ کے معروف کاروباری شخصیت اور ( ایچ -کے-سی- فاسٹ فوڈ) کے ڈائریکٹر حاجی محمد انور نے برطانیہ کے ممتاذ کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری،سابق مئیر آف روچڈیل کونسلر محمد زمان اور کونسلر شکیل احمد کے اعزاز میں پاکستانی لذیز کھانوں کے مرکز ذوق ریستورنٹ ڈبلن پر تکلف عشائیہ دیا۔
عشائیہ میں لوکل بزنس کمیونٹی میں معروف کاروباری شخصیات (حمزہ حلال فوڈز ) کے ڈائریکٹر خالد محمود، ذوق ریسٹورینٹ کے ڈائریکٹر حماد احمد، سجاد عرف چیتا، ارشد لطیف، محمد احسن و دیگر بھی موجود تھے۔
سابق مئیر آف روچڈیل کونسلر محمد زمان،ممتاذ کاروباری شخصیت خالد چوہدری اور کونسلر شکیل احمد نے اپنے کاروباری دورے کی کامیابی کے علاؤہ ڈبلن کی بزنس کمیونٹی اور بالخصوص معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد انور کی میزبانی و پر تکلف عشائیہ دینے پر انکا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
برطانیہ سے آئے ھوئے کاروباری وفد نے ڈبلن کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستانی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر امپورٹ کرکے پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے پر زور دیا جو کہ وقت کی اھم ضرورت ھے۔اس سے ملک و قوم کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں