جہلم کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے متحدہ علماء بورڈ کو حتمی رائے کے لئے کیسز بھجوانا شروع کر دیئے، انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بھجوائے گئے 5 کیسز پر متحدہ علماء بورڈ میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء نے سخت کارروائی کی سفارش کی ہے، ذرائع کے مطابق جن افراد کے خلاف کارروائی کا آغاذ کیا گیاہے یہ افراد وٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا کے ذرائع استعمال کرکے مذہبی منافرت پھیلانے میں کردار ادا کر رہے تھے، سی ٹی ڈی نے مکمل شواہد کی بنیاد پر ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تمام ثبوت متحدہ علماء بورڈ کو بھجوادیئے ہیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں