جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی ہی ملکی معیشت کو تبدیل کر سکتی ہے،ہمیں بائیو ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی، ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی ملکی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔ پاکستان میں روایتی انڈسٹری کو اسٹینڈرڈائزڈ کرنا پڑے گا۔فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی، ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی ملکی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور ہیلتھ سیکٹرز معیشت کو 10 سال میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا کہ خطے میں بدلتے حالات نے ٹیکنالوجی وار شروع کردی ہے، چین اور امریکا کی ٹریڈ وار میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، یورپ اور امریکا میں میڈ ان چائنا کو پذیرائی نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈ ان پاکستان کو بڑا برانڈ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے، میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برانڈ بن سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں آکر امریکا سے ٹریڈ کر سکتی ہیں، امریکا پاکستان کے ذریعے چین سے ٹریڈ کرسکتا ہے، آئندہ 5 سے 10 سال کا پلان مرتب کر لیا ہے انشاء اللہ ملکی معیشت میں غیرمعمولی بہتری آئیگی۔

جہلم وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی ہی ملکی معیشت کو تبدیل کر سکتی ہے
Please follow and like us: