جہلم آئیسکو اربن سب ڈویژن کی جانب سے شہر سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سردیوں سے قبل ہی متعارف کروا دی گئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم آئیسکو اربن سب ڈویژن کی جانب سے شہر سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سردیوں سے قبل ہی متعارف کروا دی گئی ہے، شہریوں نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروائیں، تفصیلات کے مطابق شہر سے ملحقہ علاقوں کریم پورہ،محمودہ آباد، ڈھوک نیک عالم، مدینہ ٹاؤن، پروفیسر کالونی، آفیسر کالو نی سمیت دیگر علاقوں میں آئیسکو اربن سب ڈویژن کے عملے کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث روزانہ کی بنیاد پرعلی الصبح 6 بجے سے 7 بجے اور شام 6 بجے سے 7 بجے تک بجلی بند رکھنا وطیرہ بنا لیا۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس وقت مچھروں کی فوج شہریوں پر ہلہ بول دیتی ہے جس کی وجہ سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے رواں سال ریکارڈ بارشیں ہوئی جس کیوجہ سے منگلا ڈیم سمیت دیگر ڈیمزاور دریاؤں میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے اس کے باوجود واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ آئیسکو انتظامیہ بھاری بل بھی شہریوں سے وصول کر رہی ہے، شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں