جہلم تھانہ صدر کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا

Spread the love

جہلم(رانا نویدالحسن +عبدالغفارآذاد)جہلم تھانہ صدر کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، جرائم پیشہ عناصر نے ڈیرے ڈال لئے، سٹریٹ کرائم سمیت منشیات فروشی اورقبحہ خانوں میں غیر معمولی اضافہ، شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، شہری تنظیموں کے عمائدین کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد نے مستقل بنیادوں پر ڈیرے ڈال کر منشیات فروشی، جسم فروشی سمیت دیگر غیر اخلاقی دھندے شروع کر دیئے ہیں جس کیوجہ سے تھانہ صدر کے علاقوں، روہتاس روڈ، چونترہ، کھرالہ، رشیدآباہ، ٹاہلیانوالہ، کالا گجراں، مجاہد آباد، مخدوم آباد، سمیت دیگر علاقوں میں منشیات اور جسم فروشی کے اڈوں نے کام شروع کر دیا ہے جس کیوجہ سے شریف شہریوں نے قیمتی مکان اونے پونے داموں فروخت کرکے دوسرے علاقوں میں نقل مکانی شروع کر رکھی ہے، قابل زکر بات یہ ہے کہ غیر اخلاقی مکروہ دھندہ کرنے والوں کو بااثر افراد اور محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جس کیوجہ سے جرائم پیشہ عناصر نے دیدہ دلیری کے ساتھ مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں، شہری، سماجی، رفاحی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ صدر اور پولیس چوکی کالا گجراں میں فرض شناس ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں