بدلتے موسم کے ساتھ مائیں بچوں کو زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے روکیں،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم بدلتے موسم کے ساتھ مائیں بچوں کو زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے روکیں، احتیاط سے نزلہ ذکام اور فلو سے بچا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے تبدیلی موسم کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگاہی فراہم کرتے ہوئے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی زندگی میں آگے بڑھنے اور بیماریوں کو آنے سے روکتا ہے، انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھ کر ہم بڑی بڑی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ہر شخص ورزش کو خود پر لازم کرے آنتوں اور نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے پھل اور سبزیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور ٹھنڈہ کھانا کھانے سے گریز کیا جائے، انہوں نے کہا کہ گردوں کے مریض دن میں زیادہ پانی استعمال کریں اور رات کم پانی کا استعمال کریں سونے سے پہلے واش روم ضرور جائیں اور ایک صحت مند دماغ کے لئے 8 گھنٹے نیند پوری کرنا انتہائی ضر وری ہے انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی سے ہی روشن پاکستان کا خواب پوراہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں