جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،2منشیات فروش گرفتار،1کلو360گرام چرس اور 10لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابقASIفیاض احمد تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے زرغام عتیق ولد عتیق الرحمان سکنہ 7مرلہ سکیم سوہاوہ سے1کلو360گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمحمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم طارق محمود ولد خلیل احمد سکنہ پٹوار خانہ ہرنپور پنڈدادنخان سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں