جہلم ریلوے اسٹیشن مسافر ٹرینوں کا سٹاپ نہ ہونے کے باعث بھوت بنگلے کی منظر کشی کرنے لگا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ریلوے اسٹیشن مسافر ٹرینوں کا سٹاپ نہ ہونے کے باعث بھوت بنگلے کی منظر کشی کرنے لگا، ریلوے اسٹیشن پر تعینات سینکڑوں ملازمین سرکاری خزانے پر بوجھ، ریلوے اسٹیشن فوٹو گرافی تک محدود ہو کر رہ گیا، شہری محکمہ ریلوے کے خلاف سراپا احتجاج، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ٹرینوں کے سٹاپ بحال کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق رواں سال کورونا وبا ء کے باعث جہلم ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی ٹرینوں جن میں تیز گام، خیبر میل، پاکستان ایکسپریس، ریل کارسمیت دیگر مسافر ٹرینوں کے سٹاپ عارضی طور پر معطل کر دیئے گئے تھے، جبکہ حکومت نے رواں ماہ سرکاری تعلیمی اداروں سمیت تجارتی مراکز کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے جس کے باعث شہریوں کی آمد ورفت میں غیر معمولی تیزی آ گئی ہے، لیکن عارضی طور پر معطل ہونے والے سٹاپ پر وفاقی حکومت نے تاحال ٹرینوں کے سٹاپ کی بحالی کے احکامات جاری نہیں کئے جس کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیر فواد حسین چوہدری کو اس گھمبیر مسئلے پر نوٹس لیتے ہوئے ٹرینوں کے سٹاپ کی بحالی کے احکامات جاری کروانے ہونگے تاکہ جہلم سے راولپنڈی، جہلم سے لاہورسفر کرنے والے شہریوں سمیت تاجروں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے اور محکمہ ریلوے کے ریونیومیں اضافہ ہو سکے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں