اُردو گلوبل مانچسٹر: معروف کاروباری و سیاسی و سماجی شخصیت اور یو جی نیوز کے ڈائریکٹر نجی دورے پر مانچسٹر سے دبئی کے لیے روانہ ھو گئے ہیں۔ دوبئی میں اپنے کاروباری دوستوں کیساتھ کچھ دن گزارنے کے بعد تھائی لینڈ و دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گئے۔ مانچسٹر روانگی سے قبل یو جی نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ حکومت برطانیہ کو فی الفور برطانیہ کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات فراہم کرتا نہایت ضروری ہے ۔جس میں کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ فوری دیا جانا چاہیے،جن ائیر لائنز کو کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ درکار ھوتا ھے ان کیساتھ ڈائریکٹ کمیونیکیشن کرکے مسافروں کی پریشانی کو کم کیا جائے۔ اس سے نہ صرف وقت کا ضیاع بلکہ مسافر کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ھے ۔ بیرون ملک سے آنے والے برطانوی شہریوں ، وزیٹرز اور بزنس کے سلسلے میں برطانیہ آنے والوں کو 14 دنوں کے ائسولیشن سے نجات دلوائی جائے۔ اس سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ھے۔جس کسی مسافر کو کورونا وائرس کی شکایت ھے تو صرف اسی مسافر کے لیے 14 دنوں کے لیے ائسولیشن کو ضروری قرار دیا جائے

معروف کاروباری و سیاسی و سماجی شخصیت اور یو جی نیوز کے ڈائریکٹر نجی دورے پر مانچسٹر سے دبئی کے لیے روانہ
Please follow and like us: