کوہاٹ ایکسپریس جو مہینے کے لاکھوں کمانے والی خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی اکلوتی ٹرین کو 6 مہینوں سے بند رکھا گیا ہے

Spread the love

کوہاٹ سے شبیر شینواری کی رپوٹ : کوہاٹ ایکسپریس جو مہینے کے لاکھوں کمانے والی خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی اکلوتی ٹرین کو 6 مہینوں سے بند رکھا گیا ہے کوہاٹ ایکسپریس کے ساتھ 9 بوگیاں تھیں جس میں انتہائی رش کی وجہ سے کھڑے ہونے تک کی جگہ نہیں ہوتی تھی اس میں بوگیاں کم کردی گئیں اور اس کے ساتھ ہی اس میں خراب انجن لگا دیا گیا 160 روپے سے 230 روپے ٹکٹ کر دیا گیا سفر کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹوں سے چار ساڑھے چار گھنٹوں تک کر دیا گیا پھر کرونا آیا اور کوہاٹ ایکسپریس کو بند کردیا گیا اب ساری ٹرینوں کو کھول دیا گیا لیکن ایک اکلوتی کوہاٹ ایکسپریس کو ابھی تک بند رکھا گیا ہے کوہاٹ کی عوام دوسری ٹرین کی ڈیمانڈ کر رہی تھی ریلوے آفیسرز نے کوہاٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ہم دوسری ٹرین بھی آپ کے لیے شروع کریں گے لیکن افسوس جو پہلے والی ٹرین چل رہی تھی اسے بھی بند کردیا گیا برائے مہربانی کوہاٹ ایکسپریس کو فی الفور بحال کیا جائے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں