

برمنگھم ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں 6 نکاتی قرار متفقہ طور پر منظور ۔جس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا کہ 1- کراچی میں دوبارہ مردم شماری کروائی جائے ۔ 2 آبادی کے تناسب سے کراچی کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کو بڑھایا جائے ۔ 3 آئین پاکستان کی روح کے مطابق 18 ویں ترمیم کے بعد جو خودمختاری صوبوں کو ملی ہےوہ شہروں, دیہاتوں, ٹائون اور یونین کونسلوں تک ملنی چاہئے۔اور این ایف سی ایوارڈ کے زریعے جو رقم صوبوں کو ملتی ھے وہ شہروں, ڈسٹرکٹ اور ٹاون کو پہلے سے الیلوکیٹ کر کے بھیجی جائے ۔ 4 کراچی کے 7 ڈسٹرکٹ ختم کر کے دوبارہ 18 ٹاونوز بناے جائیں اور کراچی کو ایک ڈسٹرکٹ میں بحال کیا جائے ۔ 5 ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو سٹی گورنمنٹ کا حصہ بنایا جائے اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کیا جائے۔ 6 سول ایریا کو انتظامی طور پر سٹی گورنمنٹ کے کنٹرول میں دیا جائے جو میر کے نیچے کام کرے۔
قرار پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے پیش کی ۔جس کی حمایت اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان کی مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا۔ اجلاس سےپاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاھد,غلام نبی عامر,زبیدہ خانم, لالا قدیر,سابق کونسلر شوکت علی خان,بیرسٹر عبدالرشید مرزا, عبدل العزیز حیدرآبادی, محمد غضنفر, منیرمغل,راجہ رجاسب,شہزاد اقبال, مرزا شریف,عمران خان ,خواجہ یونس,اسد اور دیگر نے اظہار خیال کیا ۔اجلاس میں کراچی کے فراہمی آب کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے انجنیئر عبدل العزیز نے حکومت پاکستان, حکومت سندھ اور ارباب اختیار کو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام خدمات پاکستان کے لئے حاضر ھیں۔اجلاس میں کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پرکراچی کے شہریوں کے لئے عطیات بھی جمع کئے گئے ۔