خاتون کو بے آبرو کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔رخسار بٹ

Spread the love

خاتون کے ساتھ پیش آنے والا بہیمانہ سفاکانہ واقعے کیخلاف قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔مرکزی صدر ورلڈ وویمن فاونڈیشن

یورپ(چیف اکرام الدین)معروف و مقبول سوشل ورکر و ورلڈ وویمن فاونڈیشن کی مرکزی صدر محترمہ رخسار بٹ نے کہا کہ حکومت وقت موٹروے پر خاتون کو بے آبرو کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں ن کہا کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی و بہیمانہ سفاکانہ واقعےکیخلاف قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اسلامی معاشرے میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا انتہائی شرمناک ہے ورلڈ وویمن فاونڈیشن کی مرکزی صدر رخسار بٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا اسلامی تعلیمات واحکامات پر عمل درآمد کیا جائے ملک و ملت جن آزمائشوں کا شکار ہے یہ اللہ تبارک و تعالی کے احکامات سے روگردانی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تبارک و تعالی کی طرف رجوع کرنا چاہئے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث مجرمان کو گرفتار کرکے سخت ترین قانونی سزا دی جائے تا کہ کل دوبارہ ایسا واقع پیش نہ ائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں