محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جدید ای لائبریری کورونا وائرس کی وجہ سے 6 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم )محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جدید ای لائبریری کورونا وائرس کی وجہ سے 6 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے تا کہ طلبا و طالبات اور سکالرز لائبریری سے استفادہ حاصل کر سکیں -لائبریری کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شیخ محمد چوہان اور چوہدری علی شکور نے شرکت کی -ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم بھی ان کے ہمراہ تھے -انہو ں نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا -انہوں نے لائبریری میں موجود لیپ ٹاپس اور کتابوں کی چوری روکنے کے لئے ای ٹیگ سسٹم نصب ھونے پر خوشی کا اظہار کیا – بعد ازاں مہماناں خصوصی نے لائبریری لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں