جہلم تھانہ سٹی کے تفیشی کا انوکھا کارنامہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +ؑٓمرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم تھانہ سٹی کے تفیشی کا انوکھا کارنامہ مدعی کو ملزم اور ملزم کو مدعی بنا دیا، متاثرہ شخص دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اظہر حسین سکنہ ارسل ٹاؤن نے ڈی پی او جہلم کو شاندار چوک میں ہونے والی غنڈہ گردی کے خلاف درخواست دی کے شاندار چوک میں رکشہ مافیا نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے، رکشے اسٹینڈ میں کھڑے کرنے کی بجائے ریلوے روڈ میں کھڑے کرکے سڑک کو بلاک کر دیا جاتاہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے مزید کارروائی کے لئے درخواست تھانہ سٹی بھجوا دی، تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپکٹر ساجد حسین بٹ نے مدعی اظہر حسین کا موقف سننے کی بجائے شاندار چوک کو بلاک کرنے والے رکشہ ڈرائیورز کو بلا کر درخواست دہندہ اظہر حسین کے خلاف درخواست تحریرکروالی اور درخواست دہندہ کو خوشخبری سنائی کہ آپ کے خلاف بھی درخواست موصول ہو چکی ہے، متاثرہ محنت کش اظہر حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چنگ چی رکشہ پر مزدور ی کرکے بیوی بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں شاندار چوک میں مخصوص مافیا نے غریب رکشہ ڈرائیوروں سے جینے کا حق چھین رکھا ہے،شاندار چوک میں موجود ہاکرزنے ایک مخصوص گروہ قائم کررکھا ہے، جن کے رکشے بغیر نمبر کے لگا کر سواریاں بٹھائی جاتی ہیں جبکہ غریب سفید پوش رکشہ ڈرائیور سارا دن رکشے کا نمبر آنے کا انتظار کرتے ہیں متاثرہ شخص نے ڈسٹرکٹ پولیس حسین آفیسر شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ میری درخواست ڈی آئی بی برانچ میں بھجوائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں