جہلم کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے، شہر کی سڑکوں پر طلباء طالبات کی رونقیں واپس لوٹ آئیں، ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد کروایا جا رہاہے، پہلے روز تمام تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات بجے کھولے گئے جبکہ دوپہر 1 بجے چھٹی دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کی نجی یونیورسٹیاں،کالجز اور سکولز6 ماہ کے قلیل عرصے کے بعد کھول دیئے گئے، انتہائی باوثوق زرا ئع سے معلوم ہوا ہے کہ مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، شہر کی سڑکوں پر طلباء و طالبات کی رونقیں واپس لوٹ آئیں، جبکہ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ان اداروں کے اندر اور باہر کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد دیکھنے میں آیا، تمام تعلیمی اداروں کے باہر تھرمل گن سے آنے والے طلباء و طالبات کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا رہا، جبکہ طلبااور طالبات اپنے چہروں کو فیس ماسک سے ڈھانپ کر تعلیمی اداروں میں آتے رہے، کلاس روم میں سماجی فاصلوں کو بھی مدنظر رکھا گیا م ایک ڈیسک پر ایک طالبعلم کو بٹھایا گیا، طلباء و طالبات کے بیگز میں ہینڈ سینی ٹائزر بھی موجود تھے جبکہ تعلیمی ادارے کھلنے پر والدین نے شدید خوشی کا اظہار کیا مزید برآں تعلیمی ادارے کھلنے پر طے کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو مانیڑکرنے کے لئے محکمہ تعلیم کی ٹیموں سمیت مانیٹرنگ ٹیمیں بھی مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرتی نظرآئیں، جہاں انہوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو 100 فیصد قرار دیا، تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز تمام تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات بجے کھولے گئے، جبکہ دوپہر ایک بجے طلباء و طالبات کو چھٹی دے دی گئی، کورونا قواعد و ضوابط کے تحت جو گزشتہ روز طلباء و طالبات تعلیمی اداروں میں حاضر ہوئے اگلے دن انکی چھٹی ہوگی۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں