جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی عہدیداران وممبران سانحہ گجر پورہ کے خلاف احتجاج کرتی ہوئیں پریس کلب پہنچ گئیں حکومت ملزمان کو سخت سزائیں دے مقررین کامطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سبرینہ جاوید ضلعی صدر پی ٹی آئی تبسم شاہین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عنبرین ملک، ضلعی سیکرٹری اطلاعات آپا مستورہ،معروف سماجی کارکن لیڈی ڈاکٹر شیزانہ امیتازسمیت خواتین کی کثیر تعداد پریس کلب پہنچ گئی اس موقع پر اخبار نوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ گجر پورہ، پننوال میں ہونے واقعات پر ہمارے دل زخمی ہوئے ہیں اس پر جتنی مزامت کی جائے کم ہے، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید نے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور پنن وال میں معصوم بچی کو اغوا ء کے بعد اجتماعی زیادتی سمیت خواتین اور بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے اس قسم کے افسوس ناک واقعات کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا، پی ٹی آئی کی خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں بچے، بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرموں سمیت موٹر وے کے حالیہ واقعے اورپنن وال میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرموں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے، پی ٹی آئی کی ضلعی صدر تبسم شاہین نے کہا کہ بچوں، بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی وقتل کے مجرموں کوقانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بِلاتاخیر سرِ عام پھانسی دی جائے۔ ملک میں حیا کا کلچر عام کیا جائے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ قانون میں ایسے مجرمان کیلئے ترامیم کی جائیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان،لاہور ہائی کورٹ ایسے واقعات کااز خودنوٹس لے اور ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلاوائی جائے تاکہ خواتین عصمت دری سے محفوظ رہ سکیں۔

جہلم پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی عہدیداران وممبران سانحہ گجر پورہ کے خلاف احتجاج
Please follow and like us: