ملک میں کورونا سے مزید 4 اموات، ہلاکتیں 100تک جا پہنچی

Spread the love

ملک میں ہونے والی 100 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ اور خیبرپختونخوا میں 35، 35 ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں 24، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز

آج بروز منگل ملک میں کورونا کے مزید  286 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

آج سندھ میں 66 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب سے 200 ، بلوچستان سے 17 اور آزاد کشمیر سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 66 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد  کیسز کی مجموعی تعداد 1518 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کےمطابق آج مزید 8 افراد صحتیاب ہوکر گھروں پر چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 427 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں