ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا اچانک دورہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا اچانک دورہ کیا، چھٹی کے اوقات کارپر کالج کے باہر لگے رش کی وجہ سے سماجی فاصلہ نا اپنانے پر اظہار برہمی کیا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے موقع پر کالج انتظامیہ اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹریفک کی فراوانی کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے فلفور ضروری اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے باہر رش نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ تمام سکولوں و کالجوں میں سماجی فاصلہ قائم کیا جائے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں