جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کا ٹویشن اکیڈمی میں کمسن بچیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس,مقدمہ نمبر 327 مورخہ 16-09-2020 بجرم 328-A ت پ تھانہ سٹی، تفصیلات کے مطابق ذوالفقار احمد ولد مختار احمد سکنہ باغ محلہ جہلم نے درخواست دی کہ محلہ خانساماں جہلم میں محمد ابوبکر ولد عبد الرحیم سکنہ خانساماں محلہ جہلم میں ریفارمر فاؤنڈیشن اکیڈمی میں اس کی 2 کمسن بیٹیاں ٹیوشن پڑھنے جاتی ہیں گزشتہ 2/3 دن سے میری بیٹیاں ٹیوشن پڑھنے نہ جا رہی ہیں میرے پوچھنے پر دونوں بیٹیوں نے روتے ہوئے بتایا کہ مورخہ12-09-2020 کو محمد ابوبکر نے پڑھاتے ہوئے ان پر شدید تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی موجود ہے درخواست پر مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد رضا تھانہ سٹی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ابوبکر ولد عبد الرحیم کو گرفتار کر لیا۔ملزم پابند سلاسل مزید تفتیش جاری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی اور اُن کی ٹیم کو بھرپور شاباش

جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کا ٹویشن اکیڈمی میں کمسن بچیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس,
Please follow and like us: