دربار پیر فتح شاہ جعلی پیر کے تشدد سے 12 سالہ لڑکا جانبحق

Spread the love

ایم عرفان بیورو چیف یو جی نیوز ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ,دربار پیر فتح شاہ جعلی پیر کے تشدد سے 12 سالہ لڑکا جانبحق، تھانہ دراہمہ پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔ علاقہ تھانہ دراہمہ میں دربار پیر فتح شاہ میں جعلی پیر کے تشدد سے 12 سالہ کاشف جانبحق ہو گیا۔ڈی پی او اختر فاروق نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خود جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائ عمل میں لانے کی ہدایت کی۔کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئے۔
بچے کے لواحقین کے مطابق جعلی پیر اعجاز حسین خلیفہ نے جن نکالنے کے دورن کاشف کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔تھانہ دراہمہ پولیس نے بروقت پہنچ کر جعلی پیر اعجاز حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔تشدد سے ہلاک ہونے والے 12 سالہ کاشف کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔تھانہ دراہمہ پولیس مزید قانونی کاروائ عمل میں لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں