خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ حکومت وقت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے۔معروف و مقبول خواجہ سرا
یورپ(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول خواجہ سرا مس مردان نے کہا کہ حکومت وقت خواجہ سراؤں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے نا معلوم افراد کی طرف سے خواجہ سراؤں کے قتل ہو رہے ہیں جو قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اللہ کی مخلوق ہے ان مظلوم طبقے پر ظلم و ستم مت کیا کرے خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول خواجہ سرا مس مردان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے پر زور مطالبہ ہے کہ خواجہ سراؤں کے بنیادی مسائل و مشکلات کو بروقت حل کریں اور خواجہ سراؤں پر جو تشدد کے واقعات ہوتے ہے ان پر صوبائی و مرکزی حکومت ایکشن لےتا کہ خواجہ سراؤں کو تحفظ مل سکے انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو تحفظ دینا حکومت وقت کی اہم زمہ داری بنتی ہے لیکن خواجہ سرا حکومتی اقدامات سے محرومی کا شکار ہے جو خواجہ سراؤں کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کام نہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خواجہ سراؤں کو تحفظ دیں اور جو لوگ خواجہ سراؤں کے قتل و تشدد کے واقعات میں ملوث ہے ان کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔