جہلم شہر کی بیکریوں، ہوٹلوں شوارما پوائنٹس، گول گپے اور دیگر دودھ دہی کی دکانوں کی صفائی کی صورتحال انتہائی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر کی بیکریوں، ہوٹلوں شوارما پوائنٹس، گول گپے اور دیگر دودھ دہی کی دکانوں کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص،ابتر صورت حال نے شہریوں کو موذی امراض سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا کرکے رکھ دیا، حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف مضر صحت اشیاء کی فروخت سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دار افسران نے اس سنگین مسئلے سے چشم پوشی اختیار کر لی، تفصیلات کے مطابق شہرو گردونواح میں قائم ہوٹلوں اور بیکریوں کا سامان تیار کرنے والے کارخانوں کے مالکان اور جگہ جگہ قائم شوارما پوائنٹس گول گپے اور ملک شاپ پر صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کیوجہ سے ان مقامات کی حالت ناقص و ناگفتہ بہ ہے، ناقص انتظامات ہونے اور اشیاء خوردونوش کی تیاری میں مضر صحت کیمیکل استعمال ہونے کے باعث شہری جان لیوا امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، مصنوعی طریقہ سے دودھ تیار کرکے بازاروں میں جگہ جگہ ملک پوائنٹس پر اسکی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،تیزاب سے صاف کیا گیا مضر صحت ادرک بھی ریڑھیو ں پر فروخت ہو رہا ہے جو کہ جگر اور کینسر جیسے مہلک امراض کا موجب بن رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی پر شہری شدیدپریشانی میں مبتلا ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے کارروائی کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں